ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، شہری پر موٹرسائیکل کی قیمت کے برابر جرمانہ

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 24 ای چالان جاری کیے گئے، پولیس حکام


ویب ڈیسک November 27, 2024

لاہور میں ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر شہری موٹر سائیکل کی قیمت کے برابر جرمانہ کروا بیٹھا۔

حکام کے مطابق ہیلمٹ نہ پہننے اور لین لائن کی مسلسل خلاف ورزیوں پر موٹرسائیکل سوار کو 55200 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ شہری کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے دو،دو ہزار روپے کے 24 اور لین لائن ،اسٹاپ اور سگنل کی خلاف وریز پر 9 ای چالان جاری کیے گئے۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق ٹریفک رولز کی 19 خلاف ورزیوں پر ای چلاننگ کا سلسلہ جاری ہے۔ آرٹیفشل انٹیلیجینس سسٹم سے بلاتفریق کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ سیف سٹی کو پولیس خدمت مراکز، ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم سے انٹیگریڈ کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں