پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف بلیو ایریا ایف سیون کے تاجر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے

تاجروں نے توہین عدالت کی درخواست میں سیکریٹری داخلہ اور دیگر کو بھی فریق بنایا ہے


کورٹ رپورٹر November 27, 2024

اسلام آباد:

پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف بلیو ایریا ایف سیون کے تاجروں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تاجروں نے پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق کل تاجروں کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے کیس کل مقرر کرنے کے لیے کازلسٹ بھی جاری کردی ہے۔

تاجروں نے درخواست میں سیکرٹری داخلہ اور دیگر کو بھی فریق بنایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں