آئیسکو نے بجلی بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع کردی

صارفین بغیر کسی اضافی سر چارج کے 29 نومبر 2024 تک بل ادا کر سکیں گے،ترجمان آئیسکو


ویب ڈیسک November 27, 2024
(فوٹو فائل)

اسلام آباد:

جڑواں شہروں کی صورتحال  اور سڑکوں کی بندش کے باعث اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی  ( آئیسکو ) نے بجلی کے بلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کردی۔

 ترجمان آئیسکو کے مطابق صارفین کو بجلی بلوں کی ادائیگی میں درپیش مسائل کے پیش نظر آئیسکو انتظامیہ نے صارف دوست اقدام کرتے ہوئے چیف انجینئر سی ایس ڈی آئیسکو کے مراسلہ نمبر1111-26 مورخہ 27/11/2024 کے تحت نومبر کے بجلی بلوں کے  بیچ نمبر 29,28,27,24,4,3,2 کے بجلی بلوں کی تاریخ کی ادائیگی میں توسیع کردی ہے۔ 

اب متعلقہ صارفین بغیر کسی اضافی سر چارج کے 29 نومبر 2024 تک بل ادا کر سکیں گے،  اس ضمن میں آئیسکو ریجن کے تمام ریونیو ، ایس ڈی او دفاتر، کسٹمز سروسز سینٹرز، بینکوں اور پوسٹ آفیسزکو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں