جنوبی کوریا میں برفباری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا؛ 2 ہلاکتیں اور 200 پروازیں معطل

جنوبی کوریا اب تک 18 انچ برف پڑ چکی ہے

جنوبی کوریا میں ریکارڈ برفباری نے نظام زندگی کو درہم برہم کرکے رکھ دیا اور شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت میں 1907 کے بعد ریکارڈ برفباری سے نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا۔ اب تک 18 انچ برف پڑ چکی ہے۔ 

خراب موسم کے باعث 200 سے زائد پروازیں اور 70 فیری سروسز معطل ہو گئیں۔ کئی عمارتیں گر گئیں جب کہ ٹریفک حادثات میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسپتالوں اور شہری اداروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ ہائی ویز پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

دارالحکومت میں تمام حکومتی اجلاس اور ثقافتی پروگرام منسوخ کردیے گئے۔ محکہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دو روز موسم خراب رہے گا۔

 

Load Next Story