آئینی بینچ کا سندھ حکومت کو بڑا ریلیف، اساتذہ بھرتیوں سے حکم امتناع ختم

جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں تین رکنی آئینی بینچ نے اساتذہ کے بھرتیوں کی پالیسی کے خلاف درخواست کی سماعت کی


ویب ڈیسک November 27, 2024

کراچی:

سندھ حکومت کو پہلا بڑا ریلیف، آئینی بینچ نے پی ایس ٹی اور جے ای ایس ٹی ٹیچرز کی بھرتیوں پر حکم امتناع ختم کردیا۔

جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں تین رکنی آئینی بینچ کے روبرو سندھ بھر میں اساتذہ کے بھرتیوں کی پالیسی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

آئینی بینچ نے سندھ حکومت کی درخواست پر پی ایس ٹی اور جے ای ایس ٹی ٹیچرز کی بھرتیوں پر حکم امتناع ختم کردیا۔ آئینی بنیچ نے سندھ حکومت کو صوبے بھر میں ٹیچرز کی بھرتیوں اور جوائننگ کی اجازت دے دی۔

اس پہلے مختلف درخواستوں پر سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کیا تھا۔ عدالت عالیہ نے سندھ حکومت کو ٹیچرز کی بھرتیوں سے روک دیا تھا۔

سندھ حکومت نے مؤقف اپنایا تھا کہ حکم امتناع کی وجہ سے صوبے میں تعلیم کا نظام رک چکا ہے۔ تعلیم کا نظام بہتر کرنے کے لیے ٹیچرز بھرتی کرنے کے لیے اجازت دے دی جائے۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ہارڈ ایریا کا جواز بنا کے اپنے لوگوں کو 33 مارکس پر پاس کیا گیا ہے۔ پورے سندھ میں ایک ہی قانون ہونا چاہہے۔ سندھ بھر میں پی ایس ٹی اور  جے ای ایس ٹی کے امیدوار کو 33 مارکس پر پاس قرار دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں