لاہور کے علاقے چوہنگ میں نامعلوم افراد نے پرائمری اسکول کے دو طالب علموں پر فائرنگ کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہنگ میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں پرائمری سکول کے دو طالب علم زخمی ہوئے جن کی شناخت 14 سالہ عدیل اور 12 سالہ علی رضا کے ناموں سے ہوئی۔
گورنمنٹ پرائمری اسکول دینا ناتھ کے طلبہ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتش کی۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چوہنگ میں پرائمری اسکول کے طلبہ پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمی طلبہ کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کردی۔