وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی ادارے کھل گئے، معمولات زندگی مکمل طور پر بحال

شہری بغیر کسی رکاوٹ کے شہر میں آمدورفت کر سکتے ہیں، ضلعی انتظامیہ


Iftikhar Chohadary November 27, 2024

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہونے کے بعد شہر کے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر بھر کی تمام شاہراہوں پر موجود رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں اور کل سے شہر بھر کے تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر بھر میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہیں جبکہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا شہری بغیر کسی رکاوٹ کے شہر میں آمدورفت کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں