خیبرپختونخوا سے پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 15 اور ملک بھر میں 56 ہوگئی ہے، محکمہ صحت خیبرپختونخوا

پشاور:

خیبرپختونخوا سے پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 56 ہوگئی۔ 

محکمہ صحت کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل درزندہ کی یونین کونسل مورگا کے 27 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، متاثرہ بچے کے ماحولیاتی نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھیجے گئے تھے جہاں سے بچے کے پولیو سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی۔ 

محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں پولیو کے متاثرہ کیسز کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ 

 خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو کیسز کے لحاظ سے ڈی آئی خان سرفہرست ہے جہاں سے7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

محکمہ صحت کے مطابق ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 56 ہوگئی ہے، بلوچستان میں پولیو کے 26، خیبرپختونخوا 15،سندھ 13، اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ 

Load Next Story