ڈی چوک احتجاج، عمران خان، بشری بی بی، علی امین اور ہزاروں کارکنان کیخلاف دہشت گردی کے 8 مقدمات درج

مقدمات اسلام آباد کے تھانوں میں درج کیے گئے، اسمبلی ایکٹ، پولیس پر حملوں، اغوا ، کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل


ویب ڈیسک November 27, 2024

اسلام آباد میں احتجاج پر بانی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اور ہزاروں کارکنان کے خلاف اسلام آباد میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت 8 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں احتجاج کرنے پر بانی پی ٹی آئی، قیادت اور کارکنان کے خلاف انسداد دہشت گردی، اسمبلی ایکٹ ، پولیس پر حملوں، اغوا ، کار سرکار میں مداخلت ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

مزید پڑھیں: احتجاج کی آڑ میں شرپسندی پر 954 مظاہرین گرفتار کیے جن میں افغانی بھی شامل ہیں، آئی جی اسلام آباد

ایف آئی آر تھانہ شہزاد ٹاؤن،سہالہ ،بنی گالہ،کھنہ، شمس کالونی، ترنول، نون، نیلورمیں درج کی گئیں ہیں۔ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور ،سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص اکرم اور مقامی قیادت سمیت ہزاروں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں