بیلا روس کے صدر کی آرمی چیف سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف قربانیوں پر پاک فوج کو خراج تحسین

صدر لوکاشینکو نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے اہم کردار کا اعتراف بھی کیا


ویب ڈیسک November 27, 2024
فوٹو انٹرنیٹ

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق الیگزینڈر لوکاشینکو نے آج اسلام آباد میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔جس میں دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون کے امکانات اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

جنرل عاصم منیر نے بیلاروس کی بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں خدمات کو سراہا جبکہ  ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

صدر لوکاشینکو نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے اہم کردار اور دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں