کوئٹہ؛ مغوی بچے کے کیس میں اہم پیشرفت، دو افراد گرفتار
کوئٹہ میں تیرہ روز قبل قبل اغوا ہونےوالے بچے کے کیس میں اہم پیشرفت، اغواکاروں کوگھرکرایہ پردینے کے الزام میں مالک مکان اورپراپرٹی ڈیلرگرفتارکرلیے گئے۔
پولیس کے مطابق مغوی بچے محمد مصور کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور اغواکاروں کوگھرکرایہ پردینے کے الزام میں مالک مکان اورپراپرٹی ڈیلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب تیرہ روز گزرنے کے باوجود محمد مصور تاحال بازیاب نہیں ہوسکا اوربچے کے لواحقین اور سیاسی وتاجر تنظیموں کی جانب سے دھرنا بدستور جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا چکا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔