تحریک انصاف پر پابندی لگے گی اور بشریٰ بی بی گرفتار ہوں گی، فیصل واوڈا کا دعویٰ

جلد ہی پی ٹی آئی کے مخلص لوگوں کی ایک نئی پارٹی 'پی ٹی آئی پاکستان' بن جائے گی، سینیٹر واوڈا


ویب ڈیسک November 28, 2024

سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہےکہ جلد ہی پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی گرفتار ہوں گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگے گی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بعد جلد ہی پی ٹی آئی کے مخلص لوگوں کی ایک نئی پارٹی 'پی ٹی آئی پاکستان' بن جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے ایک ’گدھ‘ نے 9 مئی کروایا اور اُسی نے اقتدار میں گوگی گینگ کے بھی سارے کام کروائے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی ہی ڈی چوک جانا چاہتی تھی اور پھر فرار ہوگئیں، اگر سنگجانی میں جلسے کرنے پر راضی ہوجاتے تو شاید ان کی کچھ عزت باقی رہ جاتی، اب موجودہ قیادت منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی تمام لیڈر شپ نے کہا کہ اس خاتون نے ہمارے لیے مصیبت بنائی۔

فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈاپور گرفتار نہیں ہوں گے لیکن بشریٰ بی بی ضرور گرفتار ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں