اداکارہ نرگس نے ساتھی فنکارہ کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کرلیا

عابدہ عثمانی اور مریم حسین نے ہتک عزت کی ہے، اداکارہ نرگس کا مقدمہ
Express NewsExpress News

اسٹیج اداکارہ نرگس نے ساتھی فنکارہ کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کرلیا۔

اداکارہ نرگس اپنے وکیل زین علی قریشی ایڈووکیٹ کے ہمراہ ایف آئی اے سربراکرائم کے دفتر میں پیش ہوئیں اور مریم حسین اور عابدہ عثمانی کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمے کی درخواست دائر کر دی۔

اداکارہ نرگس نے مقدمہ درج کرنے کے لیے دی جانے والی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ عابدہ عثمانی اور مریم حسین نے ہتک عزت کی ہے اداکارہ نے درخواست میں ایف آئی اے سے مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی ہے۔

Load Next Story