پی ٹی آئی اس قابل نہیں کہ خیبر پختونخوا میں حکومت کرے، شرجیل میمن

احتجاج کا مقصد یہ نہیں کہ گن پوائنٹ پر ریاست کو یرغمال بنایا جائے


ناصر بٹ November 28, 2024
وزیرِ اطلاعات سندھ، شرجیل انعام میمن نے حکومتِ سندھ کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد اور دادو میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔

کراچی:

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے منفی سیاست کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو پیچھے چھوڑ دیا، وہ کنٹینر پر چڑھ کر کہتی رہیں بانی پی ٹی آئی کو لیے بنا نہیں جاؤں گی۔

جیسے ہی آپریشن شروع ہوا وہ اور وزیر اعلی کے پی کے پہلے فرار ہوئے، افغانی شہری دھرنے میں موجود تھے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ پڑھ لیں، پی ٹی آئی کو اسرائیل اور بھارت سے فنڈنگ ہوئی۔

ان خیالات کا انھوں نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دو دن سے جو کچھ ملک میں ہورہا ہے وہ افسوسناک ہے، وزیر اعلی کے پی اور بشری بی بی نے کے پی کے نے سرکاری مشینری استعمال کی، پنجاب پولیس کو یرغمال بناکر مارا گیا، رینجرز اور پولیس کے جوانوں کو شہید کیا گیا۔

ان کی اپنی اولادیں سکون کی زندگی گزار رہی ہیں، قوم کے نوجوانوں کو دہشتگرد بنانے کی کوشش کے جارہی ہے، احتجاج کا مقصد یہ نہیں کہ گن پوائنٹ پر ریاست کو یرغمال بنایا جائے۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے احتجاج کو لیڈ کیا خیبرپختونخوا صوبے کی پوری مشینری استعمال کی گئی، کل کو اس طرح اور جتھے بھی باہر نکلیں گے،

انھوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو گورنر راج کا مشورہ نہیں دوں گا، جو پچھلے دو تین روز میں خیبرپختونخوا حکومت کا کردار رہا ہے سب نے دیکھا، پی ٹی آئی اس قابل نہیں کہ ان کو حکومت کرنی چاہیے، پی ٹی آئی اخلاقی طور پر اپنا یہ اختیار کھوچکی ہے کہ وہ خیبرپختونخوا میں حکومت جاری رکھے۔

دوسری جانب احتساب عدالت میں شرجیل انعام میمن و دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے4 دسمبر تک ملتوی کردی،آئندہ سماعت پر ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں