آسٹریلوی چیف سلیکٹر جارج بیلی پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم سے مصافحہ پر تنقید کی زد میں آگئے۔
پرتھ میں کھیلے گئے اس میچ کی پہلی اننگز میں مہمان ٹیم کو صرف 150 رنز پر آؤٹ کرنے کے باوجود کینگروز 295 رنز کے بھاری مارجن سے ہار گئے تھے۔
مقابلے کے بعد آسٹریلوی چیف سلیکٹر جارج بیلی نہ صرف اپنے کھلاڑیوں میں گھل مل گئے بلکہ انھوں نے بھارتی فاتح پلیئرز سے بھی مصافحہ کیا۔
اس پر سابق کرکٹر ای ین ہیلی نے کہا کتنی حیران کن بات تھی کہ چیف سلیکٹر میچ میں شکست کے بعد حریف ٹیم کے کھلاڑیوں سے فیلڈ میں جاکر سب سے ہاتھ ملارہے تھے۔
مزید پڑھیں: کوہلی 10 سال قبل دورہ آسٹریلیا پر کِس گرل فرینڈ کو لیکر گئے تھے؟
انہوں نے کہا کہ اگر میں کوئی بھارتی کرکٹر ہوتا تو سوچتا کہ میں آپ سے مصافحہ کیوں کروں، آپ تو حریف سائیڈ کے چیئرمین آف سلیکٹر ہیں، مجھے تو اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ فتح کا جشن منانا ہے۔