تیسرا ون ڈے؛ پاکستان کی زمبابوے کیخلاف بیٹنگ جاری 

صائم ایوب 31 اور عبداللہ شفیق 50 رنز بناکر پویلین روانہ ہوئے


ویب ڈیسک November 28, 2024

سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کیخلاف 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے۔


بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے اوپنرز نے محتاط آغاز فراہم کیا، دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 58 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم صائم ایوب 31 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، عبداللہ شفیق 50 رنز بناکر سنکدر رضا کا شکار بنے۔

زمبابوے کی جانب سے فراز اکرم اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی کیساتھ سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر زمبابوے کے کپتان کریگ ایروائن نے کہا کہ کوشش ہوگی پاکستان کی جلد وکٹیں لیکر پریشر میں لائیں تاکہ میچ میں کامیابی کو ممکن بناسکیں۔

زمبابوے کا اسکواڈ؛

کپتان کریگ ایروائن، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، توانداناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگروا، ڈیون مائرز، سکندر رضا، شان ولیمز

پاکستان کا اسکوڈ؛

کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، طیب طاہر، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، عامر جمال، ابرار احمد، حارث رؤف اور فیصل اکرم

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں