تیسرا ون ڈے؛ ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی بیٹنگ جاری

فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے 304 رنز کا ہدف دیا ہے


ویب ڈیسک November 28, 2024

سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے 19 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنا لیے ہیں۔

بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے، قومی ٹیم کے اوپنرز نے محتاط آغاز فراہم کیا، دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 58 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم صائم ایوب 31 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، عبداللہ شفیق 50 رنز بناکر سنکدر رضا کا شکار بنے۔

تیسری وکٹ کیلئے کپتان محمد رضوان اور کامران غلام کے درمیان 89 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی تاہم رضوان 37 بناکر آؤٹ ہوئے۔ کامران غلام 10 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 103 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں آغا سلمان نے 30، طیب طاہر 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا اور رچرڈ نگروا نے 2، 2 جبکہ فراز اکرم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی کیساتھ سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر زمبابوے کے کپتان کریگ ایروائن نے کہا کہ کوشش ہوگی پاکستان کی جلد وکٹیں لیکر پریشر میں لائیں تاکہ میچ میں کامیابی کو ممکن بناسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں