صحافی مطیع اللہ جان کو گرفتار کر لیا گیا

مطیع اللہ جان نے سرکاری اسلحہ چھین کر اہلکار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی


ویب ڈیسک November 28, 2024
مطیع اللہ جان اپنی بیوی کو لینے اسکول پہنچے تو پولیس کے باوردی اہلکاروں نے انہیں زبردستی گاڑی میں ڈال لیا۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد:

اسلام اباد پولیس نے صحافی مطیع اللہ جان کو ای نائن چیک پوسٹ سے گرفتار کر لیا۔

صحافی مطیع اللہ جان کو پولیس اسٹیشن مارگلہ منتقل کرکے مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے، قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مطیع اللہ جان کی گاڑی کو 28 نومبر کی رات اسلام آباد ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن گاڑی کی ٹکر سے ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل مدثر زخمی ہوگئے۔

گاڑی رکنے پر مطیع اللہ جان نے سرکاری اسلحہ چھین کر اہلکار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جبکہ ملزم نشے میں تھا۔

مطیع اللہ جان کو آج انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا۔

دریں اثنا صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری اور فنانس سیکرٹری لالہ اسد پٹھان نے مطیع اللہ جان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے اور صدر آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں