عراق؛ پروفیسر نے یونی ورسٹی میں ساتھی ملازمہ کو گولیوں سے بھون ڈالا

یونی ورسٹی کے سی سی ٹی وی کیمرے میں یہ ہولناک منظر محفوظ ہوگیا


ویب ڈیسک November 28, 2024

عراق میں یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نےمعمولی تلخ کلامی کے بعد اپنی ساتھی ملازمہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق پروفیسر کی گولی سے ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت ڈاکٹر سارہ العبودی کے نام سے ہوئی ہے جو بصرہ یونیورسٹی کی کالج آف ایجوکیشن میں ملازمہ تھیں۔

یونی ورسٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پروفیسر ضرغام التمیمی نے سارہ العبودی سے گفتگو میں تکرار کے بعد فائرنگ کردی۔ 

پروفیسر اور خاتون کے درمیان کسی بات پر گرما گرم بحث بھی ہوئی تھی۔ پروفیسر ضرغام بصرہ کے گورنر اسعد العیدانی کے قریبی رشتہ دار بھی ہیں۔

بصرہ کے گورنر کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کے چچا نے یہ جرم کیا ہے لیکن کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں۔ انصاف کی فراہمی میں کوئی چیز رکاوٹ نہیں بنے گی۔

قتل کی اس ہولناک واردات کی ویڈیو عراق کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صارفین نے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتل پروفیسر کو سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ رواں برس عراق کرائم انڈیکس میں 148 ممالک میں سے 80 ویں اور عرب دنیا میں آٹھویں نمبر پر ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں