راکٹ فورس کرپشن؛ چین میں ایک اور فوجی افسر برطرف، وزیرِ دفاع سے بھی تفتیش

چین میں اس سے قبل بھی دو وزرائے دفاع کو کرپشن الزامات پر برطرف کیا جا چکا ہے


ویب ڈیسک November 28, 2024

چین کے وزیرِ دفاع ڈونگ جون سے کرپشن الزامات پر تفتیش کی جا رہی ہے جب کہ اسی کیس میں سینٹرل ملٹری کمیشن کے رُکن ایڈمرل میاؤ ہوا کو برطرف کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی فوج میں یہ گرفتاریاں، برطرفیاں اور تفتیش راکٹ فورس میں ہونے والی ہوشربا کرپشن کے الزامات پر کی جاری ہیں۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق دو امریکی عہدیداروں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ چین کے وزیرِ دفاع کرپشن الزامات پر تفتیش کا سامنا کر رہے ہیں۔

چین کی وزارت دفاع نے اس کی تاحال تصدیق نہیں کی ہے لیکن یہ بات درست ہے تو ڈونگ جون ایک برس میں کرپشن الزامات کا سامنا کرنے والے تیسرے وزیرِ دفاع ہوں گے۔

گزشتہ ایک برس میں ملٹری فورسز میں کرپشن الزامات پر 20 فوجی اور دفاعی عہدے داروں کو برطرف کیا گیا ہے۔

چین کی وزارتِ دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل ملٹری کمیشن کے رُکن ایڈمرل میاؤ ہوا کو نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کے الزامات پر برطرف کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ  دس برس قبل اقتدار سنبھالنے والے صدر شی جنپنگ نے حکومت اور فوج میں کرپشن کے خلاف بھرپور مہم چلانے کا اعلان کیا تھا۔

ان کے حامی حالیہ اقدامات کا مقصد شفاف اور کرپشن سے پاک حکمرانی بتاتے ہیں جب کہ ان کے مخالفین اسے سیاسی حریفوں کو نشانہ بنانا قرار دیتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں