پی ٹی آئی اسٹریٹیجک کمیٹی کا اجلاس جاری، احتجاج کے بعد کا پلان زیرغور
پی ٹی ّئی کا اسٹریٹیجک کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں احتجاج کے بعد کی منصوبہ بندی پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اسٹریٹیجک کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی رؤف حسن کی صدارت میں ہو رہا ہے، جس میں سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم، عالیہ حمزہ اور پارٹی کے دیگر رہنما شریک ہوئے۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کے اسلام آباد ڈی چوک پر احتجاج کے بعد پارٹی پالیسی پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ اہم میٹنگ میں پی ٹی آئی احتجاج کے حوالے سے اپنا آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرے گی۔ اس سلسلے میں رؤف حسن کی جانب سے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کی جا رہی ہے۔