عظمیٰ بخاری کی فیک وڈیو وائرل کرنے والا ملزم سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار

ملزم علی حسن طور کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے گرفتار کیا


اسٹاف رپورٹر November 28, 2024

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک وڈیو وائرل کرنے والے ملزم کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کا نام علی حسن طور ہے وہ سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا اور اسے ایف آئی اے نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا۔

نمائندہ ایکسپریس نے بتایا کہ ملزم کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ڈپارٹمنٹ لاہور نے آج صبح گرفتار کیا، عظمی بخاری کی جعلی ویڈیو کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس نیلم نے بھی احکامات جاری کیے تھے جس پر ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں اور آج ایف آئی اے کو کامیابی ملی ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے اس سے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں