حزب اللہ کا شہید حسن نصراللہ کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان

شہادت کے بعد حسن نصر اللہ کو عارضی طور نامعلوم مقام پر امانتاً دفن کیا گیا تھا


ویب ڈیسک November 28, 2024

حزب اللہ نے آج اپنے امیر کی شہادت کے دو ماہ مکمل ہونے پر اعلان کیا ہے وہ حسن نصراللہ کی عوامی سطح پر نماز جنازہ پڑھانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب رہنما محمود قومی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 27 ستمبر کو  حزب اللہ کے زیر زمین ہیڈکوارٹر پر 5،5 ہزار پاؤنڈ کے بم برسائے تھے جس میں حسن نصر اللہ شہید ہوگئے تھے۔

تاہم اسرائیل کی لبنان پر جگہ جگہ مسلسل بمباری کے باعث حزب اللہ کے امیر کی نماز جنازہ عوامی سطح پر منعقد نہیں ہوسکی تھی۔

حال ہی میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی طے پاجانے کے بعد حزب اللہ نے اپنے امیر کی نماز جنازہ کا اعلان کردیا۔

حزب اللہ کے ایک رہنما کا کہنا تھا کہ شہید حسن نصراللہ کی نماز جنازہ مکمل احترام اور اہتمام کے ساتھ ادا کی جائے گی جس میں بڑی تعداد میں لبنانی عوام شرکت کرکے اپنے لیڈر کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ حسن نصر اللہ کو نماز جنازہ اور تدفین کے مقام پر اسرائیلی بمباری کے خدشے کے پیش نظر حسن نصر اللہ کی صرف اہم رفقا کی موجودگی میں نماز جنازہ کے بعدعارضی طور نامعلوم مقام پر امانتاً دفن کیا گیا تھا۔ 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں