کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 27 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

کے الیکٹرک کی نیپرا میں درخواست پر سماعت 5 دسمبر کو ہوگی، کے الیکٹرک صارفین کو 46 کروڑ 10 روپے ریلیف ملے گا

کراچی:

کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 27 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ اکتوبر کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کروا دی، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 5 دسمبر کو کرے گا۔

بجلی کی قیمت میں کمی سے کے الیکٹرک صارفین کو 46 کروڑ 10 روپے ریلیف ملے گا، نیپرا نے کے الیکٹرک سے آئندہ سماعت پر میرٹ آرڈر پر عمل درآمد کی رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔

Load Next Story