زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ
اسٹیٹ بینک کے سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے اضافے سے سرکاری ذخائر 11 ارب 41 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
اسی طرح کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 65 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے ہفتہ وار جاری ہونے والے اعداد وشمار میں بتایا کہ 22 نومبر کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب 7 کروڑ 62 لاکھ ڈالرریکارڈ کی گئی۔