احتجاجی مظاہرین پر تشدد؛ خیبرپختونخوا حکومت کا تین روزہ سوگ کا اعلان

احتجاجی مظاہرین پر بربریت اور صوبے کے چیف ایگزیکٹیو پر براہ راست فائرنگ کی گئی، صوبائی وزیرقانون


ویب ڈیسک November 28, 2024

پشاور:

خیبرپختونخوا حکومت نے 24 نومبر کو احتجاجی کارکنان پر تشدد پر تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

خیبرپختونخوا کے وزیرقانون آفتاب عالم آفریدی نے کہا کہ  25 سے 27 نومبر کو پرامن احتجاج کیا گیا، مگر احتجاجی مظاہرین پر بربریت کی گئی اور صوبے کے چیف ایگزیکٹو پر براہ راست فائرنگ کی گئی۔

وزیرقانون کا کہنا تھا کہ اس سانحے پر حکومت خیبرپختونخوا تین روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں