کراچی:
فلسطین ، غزہ اور لبنان کے جنگ سے متاثرہ لوگوں کیلیے پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی امداد شام پہنچ گئی۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 17 ٹن وزنی سامان پر مشتمل یہ 21 ویں امدادی کھیپ تھی جو چارٹر فلائٹ کے ذریعے این ڈی ایم اور حکومت پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی تھی۔
فلسطین، غزہ اور لبنان کے جنگ زدہ لوگوں کے لیے یہ امداد بدھ کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے نور خان ائیر بیس سے روانہ کی گئی تھی۔
دمشق میں پاکستان کے سفیر ائیر مارشل (ر) شاہد اختر نے امداد وصول کی۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق حکومت پاکستان فلسطین (غزہ) اور لبنان کے جنگ سے متاثرہ لوگوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔