MOSCOW:
روسی فیڈریشن کی وفاقی اسمبلی کے ایوان زیریں ڈوما اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے درمیان گزشتہ روز ماسکو میں تعاون سے متعلق انسداد دہشتگردی، خوراک کی حفاظت اور رابطے کے تاریخی معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
روس میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اسپیکر ایاز صادق اور ان کے ہم منصب روسی ایوان زیریں ڈوما کے چیئرمین وائی چلیف وولوڈین نے دستخط کیے۔
معاہدے کا مقصد دونوں قانون ساز اداروں کے درمیان تعلقات کو بڑھانا، کمیٹیوں، کمیشنوں اور پارلیمانی گروپوں کے ذریعے مستقل تعاون کا طریقہ کار قائم کرنا ہے۔
اس موقع پر اسپیکر ایاز صادق نے روسی ایوان زیریں ڈوما کے چیئرمین کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انھوں قبول کر لیا۔ دونوں رہنماؤں نے 2025 میں ماسکو میں اسپیکرز کانفرنس فارمیٹ کا چوتھا اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔