اسلام آباد:
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مالی 2024-25 کی پہلی سہ ماہی میں سروسز ایکسپورٹ میں 6 فیصد اضافہ ہوا۔
پاکستان کی معیشت کے استحکام اور سروسز ایکسپورٹ میں اضافہ کرنے میں ایس آئی ایف سی کا نمایاں کردار رہا، ترقی کی بنیادی وجہ آئی ٹی کے شعبے میں خاطرخواہ اضافہ ہے۔
سروسز ایکسپورٹ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 6 فیصد اضافے سے 1.91 بلین ڈالر پر پہنچ گئی۔
ستمبر میں سروسز ایکسپورٹ 17.04 فیصد اضافے سے 656.99 ملین ڈالر رہیں جبکہ ماہانہ خدمات کی برآمدات 6.55 فیصد اضافے کے ساتھ 530.74 ارب روپے رہیں۔
آئی ٹی مصنوعات میں سافٹ ویئر، ویب ڈویلپمنٹ، موبائل ایپس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور اے آئی شامل ہیں۔
فری لانسرز کے لیے بینک اکاؤنٹس کی آسانی اور رقم برقرار رکھنے کے لیے ایک نیا فری لانسنگ فریم ورک متعارف کرایا گیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے سروسز ایکسپورٹ میں اضافے کے لیے اصلاحات جاری ہیں۔