پی ٹی آئی نے پیسوں کے بدلے دھرنے میں آگ لگانے، توڑپھوڑ کرنے کی ہدایت دی تھی، گرفتار شرپسند

دھرنے کی جگہ پر گاڑیوں میں بڑے بڑے پتھر اور پیٹرول بم موجود تھے، شرپسند عمر کا انکشاف

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے گرفتارشرپسندوں کی جانب سے مزید ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج میں شریک شرپسند بلال کا کہ کہنا تھا کہ  میں دسویں جماعت کا طالب علم ہوں اور میرے والد مزدور ہیں۔ مجھے پی ٹی آئی والوں نے پیسوں کے بہانے دھرنے پر چلنے کو کہا اور دھرنے میں جا کر توڑ پھوڑ کرنے اور آگ لگانے کی ہدایت دی۔ پی ٹی آئی والوں نے ہمیں وہاں پہنچا کر اکیلا چھوڑ دیا۔

ایک اور شرپسند نواب علی نے انکشاف کیا کہ ہمیں دھوکے سے اور پیسوں کا لالچ دے کر پی ٹی آئی والوں نے آگ لگانے کا کہا۔ شرپسند عمر کا کہنا تھا کہ میں جب دھرنے والی جگہ پہنچا تو وہاں گاڑیوں میں بڑے بڑے پتھر اور پیٹرول بم موجود تھے۔ پھر پی ٹی آئی والوں کی جانب سے سرکاری املاک کو تباہ کرنے کا کہا گیا۔

شرپسند فرمان اللہ نے بتایا کہ مجھے پی ٹی آئی کے لیڈر نے ڈنڈے اور پتھر مارنے کا کہا۔ جب پولیس آئی تو تمام قائیدین بھاگ گئے اور ہمیں اکیلا چھوڑ دیا۔

Load Next Story