مطیع اللہ جان کا جرم یہ ہے کہ ان کے پاس اسپتالوں کا ڈیٹا ہے، بیرسٹر سیف

جعلی وزرا پریس کانفرنسسز کے ذریعے اسلام آباد کے اسپتالوں کا ڈیٹا چھپانے کی کوشش کررہے ہیں، مشیر اطلاعات پختونخوا


ویب ڈیسک November 29, 2024

پشاور:

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مطیع اللہ جان کا جرم یہ ہے کہ ان کے پاس اسپتالوں کا ڈیٹا ہے۔

پی ٹی آئی احتجاج کے خاتمے کے بعد حکومتی بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی وزرا بربریت کی داستان چھپانے کے لیے پریس کانفرنس پہ کانفرنس کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنسسز کے ذریعے اسلام آباد کے اسپتالوں کا ڈیٹا چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ صحافی مطیع اللہ جان کا جرم بھی صرف یہی ہے کہ ان کے پاس اسپتالوں کا ڈیٹا ہے۔

بیرسٹر سیف نے بیان میں مزید کہا کہ مطیع اللہ جان کو جھوٹے کیس میں پھنسانا قابل مذمت ہے۔ امیر مقام بھی شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری میں لگے ہوئے ہیں۔ وہ 8 فروری کو لاشیں گراکر فارم 47 کے سہارے پارلیمنٹ پہنچے۔ لاشوں پر سیاست ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ درباری امیر مقام کے کرپشن قصے زبان زد عام ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں