نوجوان کرکٹر دوران میچ دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گیا

سوگواران مں بیوی اور 3 بیٹیاں ہیں جبکہ سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر محض 4 ماہ ہے


ویب ڈیسک November 29, 2024

بھارت کی مقامی ٹیموں کے مابین میچ میں 35 سالہ کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔


جمعرات کو بھارتی شہر پونے کے گروارے اسٹیڈیم میں میچ کے دوران 35 سالہ کرکٹر عمران پٹیل دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے۔

کھلاڑی اوپنر کے طور پر بیٹنگ کرنے آیا اور پچ پر کچھ وقت گزارنے کے بعد سینے اور بازو میں درد کی شکایت کرنے لگا۔

انہوں نے آن فیلڈ امپائرز کو معاملے سے آگاہ کیا اور انہیں میدان چھوڑنے کی اجازت دے دی گئی۔ تاہم پویلین واپس جاتے ہوئے عمران گرگئے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی سیاستدان بھی اپنی حکومت کے دوغلے پن پر ناراض

میچ کی لائیو اسٹریمنگ کے دوران یہ سارا واقعہ کیمرے میں قید ہوگیا، عمران کے گرتے ہی میدان میں موجود دیگر کھلاڑی ان کی طرف آئے اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دیا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ عمران کی صحت بہت اچھی تھی اور وہ جسمانی طور پر تندرست تھے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ میزبانی سے متعلق فیصلہ آج ہوجائے گا

عمران پٹیل کے سوگواران مں بیوی اور 3 بیٹیاں ہیں جبکہ سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر محض 4 ماہ ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں حبیب شیخ نامی کرکٹر بھی میچ کے دوران زندگی کی بازی ہار گیا تھا تاہم وہ ذیابیطس کا مریض تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں