سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنیچ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کیسز ریگولر بنیچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے متعلق ابہام سامنے آگیا۔ ریگولر بینچ نے پہلے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیسز آئینی بینچ کو سماعت کے لیے ارسال کر دئیے۔ آئینی بنیچ میں بھی لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت نہیں ہوسکی۔
آئینی بینچ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیسز واپس ریگولر بنیچ کو ارسال کردئیے۔ آئینی بنیچ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کیسز ریگولر بنیچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔