ٹیلی ویژن انڈسٹری کی ترقی سے نئی راہیں کھلی ہیں شمعون عباسی
ہمارے ڈرامے معیار کے اعتبار سے سر فہرست ہیں، موضوعات کا انتخاب وقت کی ضرورت ہے
اداکار شمعون عباسی نے کہا ہمارے ڈراموں کی کامیابی کی وجہ اچھے موضوعات ا ور عمدہ کہانیاں ہیں ہمارے ملک میں بہت اچھا ذہن رکھنے والے لوگ موجود ہیں گزشتہ چند سالوں کے دوران ٹیلی ویژن انڈسٹری نے زبردست ترقی کی ہے اور نئی راہیں کھلی ہیں۔
آج ہمارا ڈرامہ دنیا بھر میں سر فہرست مانا جاتا ہے اس کی سب سے اہم وجہ ہمارے ڈراموں کا معیار ہیں ٹیلی ویژن ڈرامے ہم اپنی فیملی کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں،اس وقت ضرورت بھی اس بات کی ہے کہ ہم اچھے موضوعات کے ساتھ معیار کا بھی خیال رکھیں، یہ بات انھوں نے ''ایکسپریس ''سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انھوں نے فلموں میں مصروفیات کے باوجود ان کی اولین ترجیح ٹیلی ویژن ہے کیونکہ اسی شعبہ سے ان کو پہچان ملی ہے اور وہ ٹیلی ویژن پروڈکشن سے اپنا رشتہ ہمیشہ قائم رکھنا چاہتے ہیں، شمعون عباسی نے کہا فیملی اورینٹیڈ ڈراموں کی وجہ سے ہمارا ڈرامہ مقبول ہوا لیکن اس وقت جس مسائل سے ہم گزر رہے ہیں ان کو بھی ڈراموں کو موضوع بنانا چاہیے انھیں اجاگر کرنا بھی ضروری ہے۔