وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی تعطیل ختم

فیصلے کا اطلاق 30 نومبر 2024 سے یکم فروری 2025 تک ہوگا، نوٹیفکیشن


ویب ڈیسک November 29, 2024

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی تعطیل ختم کردی گئی۔

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا نوٹفیکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹفیکیشن کے مطابق کئی روز سے تعلیمی ادارے بند رہنے کے باعث طلبا کی تعلیم کا حرج ہوا۔

تعلیمی اداروں میں کل سے ہفتے کا دن ورکنگ ڈے ہو گا۔ چھٹی کے خاتمے سے متعلق فیصلے کا اطلاق 30 نومبر سے یکم فروری 2025 تک ہوگا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت دیگر علاقوں میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں