بھارت؛ خاتون پائلٹ نے خودکشی سے پہلے بوائے فرینڈ سے ویڈیو کال پر کیا باتیں کی تھیں
پولیس کا کہنا ہے کہ ایئر انڈیا کی پائلٹ سریشتی تولی نے خودکشی سے چند منٹ قبل اپنے بوائے فرینڈ آدتیہ پنڈت سے ویڈیو کال پر بات کی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی سے قبل دونوں کے درمیان 9 سے 11 بار کال پر بات ہوئی اور سریشتی کے موبائل پر بہت سی مسڈ کالز تھیں۔
پولیس نے بتایا کہ خودکشی سے قبل سریشتی نے خود اپنے بوائے فرینڈ کو کال کی تھیں اور دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ وہ دہلی جانا چاہتا تھا اور سریشتی اسے مزید کچھ دن روکنا چاہتی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جب آدتیہ نے دہلی جانے کا اپنا ارادہ تبدیل نہ کیا تو سریشتی نے ویڈیو کال کی اور مبینہ طور پر اسے دکھایا کہ وہ خود کو پھانسی پر لٹکانے والی ہے۔
پولیس کے بقول آدتیہ پنڈت نے مبینہ طور پر سریشتی کے ساتھ اپنی کچھ چیٹس کو ڈیلیٹ کر دیا جسے ریکور کیا جا رہا ہے۔
بوائے فرینڈ آدتیہ کا فون فرانزک لیب بھیج دیا گیا۔
آدتیہ پنڈت کا دعویٰ ہے کہ وہ سریشتی کے پاس جانے کے لیے پلٹا اور کسی بھی سخت قدم سے روکنے کے لیے بار بار کال کرتا رہا۔
آدتیہ نے مزید بتایا کہ جب میں سریشتی کے گھر پہنچا تو دروازہ بند تھا اور وہ دروازہ کھول نہیں رہی تھی جس پر ایک اور خاتون پائلٹ نے چابی والے کو بلایا۔
پولیس اس دوسری پائلٹ سے بھی پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ سریشتی کی لاش 25 نومبر کو ممبئی میں ان کے کمرے کی چھت سے ڈیٹا کیبل کے ساتھ لٹکی ہوئی ملی تھی۔