لاہور:
پاکستان ریلویز پولیس میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا اشتہار جعلی ہے۔
ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق جعلی اشتہار جاری کرنے کا مقصد دھوکہ دہی کے ذریعے پیسے ہتھیانا ہے لہٰذا عوام الناس اس جعلی اشتہار پر یقین نہ کریں۔
ریلویز پولیس میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے اشتہار جاری ہونے پر باقاعدہ طور پر ریلویز پولیس کی آفیشل ویب سائٹ، سوشل اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔