ایوارڈ یافتہ باڈی بلڈر دورانِ ورزش دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

واقعہ کے وقت جوز میٹیوس جِم میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایکسر سائز کررہے تھے


ویب ڈیسک November 29, 2024

برازیل کے ایوارڈ یافتہ باڈی بلڈر جِم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق 28 سالہ جوز میٹیوس جِم میں ورزش کررہے تھے کہ اچانک ورزش کرتےہوئے گر گئے اور دوبارہ اٹھ نہ سکے، انہیں موقع پر بچانے کےلیے کوششیں بھی کی گئیں تاہم کامیابی نہ مل سکی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جوز میٹیوس جِم میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایکسر سائز کررہے تھے اور اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا۔

مزید پڑھیں: نوجوان کرکٹر دوران میچ دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گیا

جوز میٹیوس فٹنس انڈسٹری میں بہت مشہور تھے اور وہ باڈی بلڈنگ کے کئی مقابلوں میں بھی حصہ لے چکے تھے۔

جوز میٹیوس کے بھائی کا کہنا ہے کہ انہیں صحت سے متعلق کوئی مسائل نہیں تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں