جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب، جسٹس شاہد بلال کو آئینی بینچز کے لیے نامزد کرنے پر غور ہوگا

گزشتہ اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کے بجائے کسی اور جج کو آئینی بنچز کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ ہوا تھا


ویب ڈیسک November 29, 2024

اسلام آباد:

چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ خان آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس چھ دسمبر کو سپریم کورٹ میں چار بجے بلایا گیا ہے جس میں جسٹس شاہد بلال کو آئینی بینچز کے لیے جج نامزد کرنے پر غور ہوگا۔

واضح رہے کہ آئینی کمیٹی کے اجلاس میں نومئی کے ملزمان کے ٹرائل کا مقدمہ زیر غورآیا تھا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ جسٹس عائشہ ملک ملٹری کورٹس مرکزی کیس سن چکی ہیں، جسٹس عائشہ ملک کے بجائے کسی اور جج کو آئینی بنچز کیلئے نامزد کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں