پشاور:
پشاور: نیب ٹیم بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے لیے دوبارہ وزیراعلی ہاؤس آمد سے گریز کرنے لگی اور واپس پنڈی روانہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے متعلقہ تھانہ میں اپنی آمد و اخراج کا انداج کرادیا، نیب ٹیم صورت حال کے بارے میں نیب خیبرپختون خوا کو آگاہ کرتے ہوئے رخصت ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کے ارکان راولپنڈی سے گزشتہ شب وزیر اعلی ہاؤس پشاور پہنچے تھے، نیب ٹیم کو پوچھنے پر بتایا گیا تھا کہ بشریٰ بی بی وزیراعلی ہاؤس میں موجود نہیں۔
نیب ٹیم وزیراعلیٰ پہنچی تھی اور اس نے باقاعدہ اپنی آمد کا اندراج بھی کرایا تھا۔