1 لاکھ مالیت والا نوٹوں کا ہار پہننے والا دُلہا وائرل

ایک صارف نے طنز کیا کہ دُلہے نے پورے ملک کی جی ڈی پی پہن رکھی ہے


ویب ڈیسک December 01, 2024

پنجاب کے علاقے بھکر میں ایک دُلہے کا نوٹوں کا ہار کافی وائرل ہوگیا ہے جو اسے بھائی کی طرف سے تحفے میں ملا۔

تفصیلات کے مطابق دولہے کے بھائی نے تقریباً 1 لاکھ روپے کا ہار بنوایا جس کی لمبائی 35 فٹ ریکارڈ کی گئی۔

اسے کوٹلہ جام میں 75 کے 200 نوٹ اور 50 کے 1,700 نوٹوں سے تیار کیا گیا تھا۔ شادی کا تحفہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد موضوع بحث بن گیا ہے۔ پنڈال میں نوٹوں کا ہار کی رونمائی لوگوں کا ایک گروپ کرتا ہے۔

کرنسی نوٹوں کے علاوہ اس میں پھول اور رنگ برنگے ربن بھی شامل تھے۔ جیسے ہی دولہا اندر داخل ہوا دو لوگوں نے احتیاط سے دُلہے کے گلے میں یہ ہار ڈالا اور جبکہ موقع پر موجود مہمانوں نے اس منظر کو کیمرے میں قید کیا۔

واقعے کو ایکس اور انسٹاگرام پر بہت سے لوگوں نے شیئر کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان میں کچھ بھی ہو سکتا ہے جب کہ ایک اور نے طنز کیا کہ اس نے پورے ملک کی جی ڈی پی پہن رکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں