سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں4372 مقدمات نمٹا دیے

سپریم کورٹ نے 28 اکتوبر سے 29 نومبر تک کی رپورٹ جاری کردی


اسٹاف رپورٹر November 29, 2024

اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں چار ہزار 372 مقدمات نمٹا دیے۔ 

سپریم کورٹ نے 28 اکتوبر سے 29 نومبر تک کی رپورٹ جاری کردی. جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق ایک ماہ کے دوران 1853 نئے مقدمات دائر ہوئے،جبکہ4372 مقدمات نمٹائے۔

چیف جسٹس اور ساتھی ججز نے انتھک کوشش کی،زیر التوا مقدمات نمٹانے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،جوڈیشل ریفارمز چیف جسٹس کے ایجنڈے میں ترجیح پر ہیں.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں