جمعیت علمائے اسلام کا مدارس رجسٹریشن بل پر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان

سابق وفاقی وزیر اسعد محمود 30 نومبر اور یکم دسمبر کو پنجاب کا دو روزہ دورہ کریں گے، اعلامیہ


ویب ڈیسک November 29, 2024

لاہور:

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے مدارس رجسٹریشن بل پر صدر مملکت کی جانب سے دستخط نہ کرنے کے خلاف عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

لاہور میں جمعیت علمائے اسلام کی صوبائی قیادت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جے یو آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مفتی اسعد محمود 30 نومبر اور یکم دسمبر کو پنجاب کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسعد محمود پاکپتن مدرسہ عربیہ فاروقیہ عارف والا میں 30 نومبر کو تحفظ ختم نبوت و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کریں گے جہاں ضلعی امیر مولانا طلحہ ایوب ختم نبوت کانفرنس کی صدارت اور سیکریٹری جنرل قاری ابوبکر صدیق نگرانی کریں گے۔

جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ یکم دسمبر کوٹ ادو دبئی میرج ہال چوک سرور شہید میں تحفظ آئین پاکستان کنونشن سے خطاب کریں گے جہاں شہر بھر کے  علما، تاجر برادری اور عوام شرکت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں