خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پیر کو صبح ساڑھے گیارہ بجے کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کرم کی صورت حال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال اور پیکجز کی منظوری دی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق کابینہ کا اجلاس پیر کو صبح ساڑھے گیارہ بھی کیبنٹ روم میں ہوگا۔