نیانتھارا کے وکیل نے دھنوِش کے 10 کروڑ کے دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا

دھنوِش کے پروڈکشن ہاؤس "ونڈر بار موویز" کی جانب سے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر 10 کروڑ روپے کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے

بالی ووڈ اداکارہ نیانتھارا اور ان کے شوہر و فلم ساز وگنیش شیون پر تمل سپر اسٹار دھنوِش کے پروڈکشن ہاؤس "ونڈر بار موویز" کی جانب سے مبینہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر 10 کروڑ روپے کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ 

یہ تنازع نیٹ فلکس کی ڈاکیومنٹری "Nayanthara: Beyond the Fairytale" میں 2015 کی فلم "Naanum Rowdy Dhaan" کے مناظر کے استعمال پر ہوا ہے۔

نایانتھارا کے وکیل، راہول دھون نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا: "ہمارا جواب یہ ہے کہ کوئی کاپی رائٹ خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ جو مواد ڈاکیومنٹری میں استعمال ہوا ہے، وہ فلم کے بی ہائنڈ دی سینز کا حصہ نہیں بلکہ ذاتی لائبریری کا مواد ہے۔ لہٰذا یہ خلاف ورزی نہیں ہے۔"

دھنوِش کا دعویٰ ہے کہ نیٹ فلکس ڈاکیومنٹری کے ٹریلر میں استعمال ہونے والا تین سیکنڈ کا کلپ ان کی فلم کے بی ہائنڈ دی سینز مواد کا حصہ تھا، جس کے لیے پیشگی اجازت نہیں لی گئی۔

نیانتھارا نے اس تنازع پر انسٹاگرام پر ایک کھلا خط بھی جاری کیا جس میں اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا: "اس فلم کو ریلیز ہوئے تقریباً 10 سال ہو چکے ہیں، لیکن کچھ لوگ ابھی تک اپنی اصلیت چھپا کر دنیا کے سامنے نقاب پہن رہے ہیں۔ میں نے وہ سب کچھ نہیں بھلایا جو آپ نے اس فلم کے بارے میں کہا تھا، جو آپ کی بڑی ہٹ پروڈکشنز میں شامل ہے اور آج بھی لوگوں کو پسند ہے۔"

2015 میں ریلیز ہونے والی فلم "Naanum Rowdy Dhaan" میں نیانتھارا کے ساتھ وجے سیتھوپتی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم کو وگنیش شیون نے ڈائریکٹ کیا تھا اور دھنوِش کے پروڈکشن ہاؤس "ونڈر بار فلمز" کے بینر تلے بنایا گیا تھا۔

 

Load Next Story