اربوں کے ٹیکس فراڈ میں سہولت کاری کرنے والا بینک منیجر گرفتار

ملزم نے ایک رکشہ ڈرائیور کے نام پر جعلی کمپنی کا بینک اکاؤنٹ کھولا اور اس میں 4.8 ارب روپے منتقل کیے


ارشاد انصاری November 29, 2024
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اربوں کے ٹیکس فراڈ میں سہولت کاری کرنے والے بینک منیجر کو گرفتار کرلیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کے مطابق ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک کی امپیریل کورٹ برانچ کراچی کے منیجر کو اربوں روپے کے ٹیکس فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے ایک رکشہ ڈرائیور کے نام پر جعلی کمپنی کا بینک اکاؤنٹ کھولا اور اس میں 4.8 ارب روپے منتقل کیے۔ ملزم نے رکشہ ڈرائیور سے چیک بُک پر دستخط کروانے کے بعد یہ رقم بینیفیشل اونر تک پہنچائی، جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔

ایف بی آر کے حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے موبائل فون سے مزید جعلی کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے جن پر تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم کو کل اسلام آباد میں خصوصی جج کسٹمز کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں اس کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ 

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی جعلی سیلز ٹیکس انوائسز کے ذریعے قومی خزانے  کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کی شکایات پر عمل میں لائی گئی۔ ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ میں ملوث ایک نجی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس میں پہلے ہی متعدد گرفتاریاں ہو چکی ہیں۔ 

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے اس بات کا عزم ظاہر کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی جو قومی خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل فون سے مزید جعلی کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں۔ ملزم کو کل اسپیشل جج کسٹم اسلام آباد کی عدالت میں پیش کر کے اس کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ 

 ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو اسلام آباد نے جعلی سیلز ٹیکس انوائسوں کے ذریعے قومی خزانے کواربوں روپے کے نقصان کی شکایت موصول ہونے پر نجی کمپنی کے خلاف ٹیکس فراڈ کا مقدمہ درج کیا تھا جس میں پہلے بھی متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی جا چکی ہیں۔ 

ملزمان سے ملنے والی تفصیلات کے تحت کاروائی کا دائرہ کار بھی بڑھایا جارہا ہے اور تحقیقات کی روشنی میں اربوں روپے ٹیکس فراڈ کیس میں مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں