کراچی: گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

متوفی کی شناخت 40 سالہ کامران کے نام سے کی گئی

فوٹو: فائل

سرجانی ٹاؤن کے علاقے یارو گوٹھ میں گھر کے اندر ایک شخص کو کرنٹ لگ گیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ کامران کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں کام کے دوران بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔

Load Next Story