پشاور:
خیبرپختونخوا (کے پی) کی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی معاون خصوصی مشال یوسفزئی کو ان کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔
خیبرپختونخوا کے محکمہ انتظامیہ کی جانب سے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی مشال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
مشال یوسفزئی کو کے پی حکومت نے رواں برس ستمبر میں مشیر کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کردیا تھا تاہم ستمبر کے آخر میں انہیں دوبارہ کابینہ میں شامل کرتے ہوئے معاون خصوصی کا عہدہ دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا مشال یوسفزئی کو دوبارہ مشیر بنانے کا فیصلہ گورنر کو سمری ارسال
اس وقت بتایا گیا تھا کہ مشال یوسفزئی کو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہدایت پر دوبارہ کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
رواں برس اپریل میں مشال یوسفزئی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ محکمہ سماجی بہبود و ترقی نسواں اور زکوٰۃ و عشر نے خیبر پختونخوا حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے برخلاف مشیر مشال یوسفزئی اور سیکریٹری کے لیے گاڑی خریدنے کی اجازت مانگ لی ہے۔