غزہ میں اسرائیلی حملوں سے مزید 40 فلسطینی شہید

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں شہدا کی تعداد 44 ہزار 363  ہوگئی ہے


ویب ڈیسک November 30, 2024

غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی فوج کے حملوں سے مزید 42 فلسطینی شہید اور 133 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹر کی رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین نے بتایا کہ انہوں نے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں شہید ہونے والے 19 فلسطینیوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جمعہ کو شمالی غزہ میں بیت لاہیا میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ دیگر غزہ کی پٹی کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں شہید کیے گئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جمعہ کو اسرائیلی فوج کی طرف سے کوئی تازہ بیان سامنے نہیں آیا لیکن جمعرات کو کہا گیا کہ اسرائیلی افواج نے غزہ کی پٹی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں شہدا کی تعداد 44 ہزار 363 ہوگئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں