رقم ٹرانسفر کیلیے آنے والا شخص دکاندار کا موبائل لے اڑا

ملزم نے موبائل فون سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے بھی نکلوا لیے


اسٹاف رپورٹر November 30, 2024

کراچی میں رقم ٹرانسفر کے لیے آنے والا شخص دکان دار کا موبائل فون لے کر فرار ہوگیا۔

کراچی کے علاقے پیرآباد میں دکان دار کا موبائل لے کر فرار ہونے والے شخص نے موبائل فون کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے کی رقم بھی نکال لی۔ واردات فرنٹٸیر کالونی گوشت والی گلی میں واقع ایک دکان پر پیش آئی۔  ملزم نے  دکان  سے ہزار روپے کا لوڈ کروا کر اسکرین شاٹ لینے کے بہانے دکاندار سے موباٸل فون لیا اور موقع دیکھ کر دکاندار کی آنکھوں کے سامنے ہی فرار ہوگیا۔

اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 70 سے 80 ہزار روپے تھے جو ملزم نے نکال لئے۔ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔دکاندار کی جانب سے تھانے میں درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت اور اس کی گرفتاری کی کوشش کر رہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں